ویب ڈیسک: اداکارہ ثناء کے سابق شوہر اداکار فخر امام جعفری کا کہنا ہے کہ ہم اپنا مسئلہ حل کر لیں گے ۔ اداکارہ ثناء کے خلاف جو باتیں چل رہی وہ سب غلط ہیں جس سے بچوں پر بُرا اثر پڑ رہا ہے اس لیے بچے میرے نہیں ثنا کے پاس رہے گے۔
علیحدگی کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ کچھ غلطیاں میری ہیں اور کچھ غلطیاں ثناء کی ہیں لیکن ہم خود اپنےمسئلے ختم کریں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز اداکارہ ثنانے ٹوئٹر پر پوسٹ شئیرکرتے ہوئے شوہرفخرامام جعفری سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔
ذرائع کےمطابق دونوں کے دو بیٹے ہیں،دونوں کے درمیان کچھ عرصہ سے اختلافات چل رہے تھے۔ ثناء نے گزشتہ روزانسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے مداحوں کو شوہر سے علیحدگی کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا کہ' بریک اپ دکھ دیتا ہے لیکن کبھی کبھار خود کو ٹوٹنے سے بچانے کیلئے رشتہ ختم کرنا ضروری ہوجاتا ہے'۔انہوں نے لکھا کہ ' بڑی عزت کے ساتھ میں نے اور فخر نے شادی کے کئی سالوں بعد اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے'۔