سائرہ یوسف نے دوبارہ شادی سے متعلق خاموشی توڑ دی

15 Oct, 2022 | 03:23 PM

ویب ڈیسک : سائرہ یوسف نے دوسری شادی سے متعلق خاموشی توڑ  کر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق  سائرہ پاکستان کی ان چند اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جو سوشل میڈیا پر اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بات چیت کرنا پسند نہیں کرتیں اور مداح ان کی یہ خاصیت کافی پسند کرتے ہیں۔

اب حال ہی میں ایک ویب شو میں اداکارہ سے دوبارہ شادی کرنے سے متعلق سوال کیا گیا جس پر سائرہ نے جواب دیا 'ہاں میں سوچتی ہوں کیونکہ شادی خوبصورت ہوتی ہے اور میرا خیال یہ ہے کہ انسان اکیلے زندگی کیوں گزارے؟ مجھے اس میں کوئی منطق سمجھ نہیں آتی۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں اس وقت ایک ماں ہوں، ظاہر ہے وہ بھی بڑی ہوجائے گی اور اس کی اپنی زندگی ہوگی اور میں دیکھنا چاہوں گی کہ وہ اپنے مطابق جیے لیکن میرا یہی خیال ہے کہ آپ کو زندگی گزارنے کے لیے ایک ساتھی کی ضرورت ہوتی ہے، اس سے آپ کی زندگی آسان ہوجاتی ہے'۔

واضح رہے کہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی اکتوبر 2012 میں شادی ہوئی تھی لیکن فروری 2020 میں دونوں کی طلاق ہوگئی تھی، سائرہ اور شہروز کی ایک بیٹی نوریح ہے۔

بعد ازاں مئی 2020 میں شہروز نے ماڈل صدف کنول سے شادی کا اعلان کیا تھا، جوڑے کے ہاں گزشتہ ماہ بیٹی 'زہرا' کی پیدائش ہوئی ہے۔

مزیدخبریں