ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ بھارت نے جیت لیا

15 Oct, 2022 | 03:10 PM

ویب ڈیسک:سلہٹ میں کھیلے جانے والا ٹی ٹوئنٹی   ایشیا کپ بھارتی ویمنز ٹیم نے جیت لیا۔

بھارتی خواتین کھلاڑیوں نے  فائنل میں سری لنکن ویمنز ٹیم کو 8 وکٹ سے شکست دی۔سری لنکن ویمنز نےپہلےبیٹنگ میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 65 رنزبنائے تھے۔

ایشیا کپ کے فائنل میں بھارتی ویمنز ٹیم نے66 رنزکاہدف 9ویں اوور میں با آسانی حاصل کرلیا۔بھارتی کرکٹر سمرتھی مندھانا نےناقابل شکست 51 رنز بنائے،سری لینا کی اینوکا راناویرا اور کویشا دلہاری نےایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارتی ویمنز ٹیم کی جیت پر آل راؤنڈر ہادرک پانڈیا نے ٹوئٹ کی اور کھلاڑیوں کو مبارکباد بھی پیش کی۔

مزیدخبریں