شاداب خان کونیوزی لینڈ کی حسینہ نے شادی کی پیشکش کردی، ویڈیو وائرل

15 Oct, 2022 | 01:25 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کو نیوزی لینڈ کی حسینہ  نے شادی کی پیشکش کردی۔

سوشل میڈیا پر شاداب خان کا نیوزی لینڈ کی خواتین مداحوں کے ساتھ ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے، جس میں گوری لڑکی کو پاکستانی کرکٹر کو شادی کی پیشکش  کرتے ہوئے دیکھا اور سنا جا سکتا ہے۔

 ویڈیو نیوزی لینڈ میں ہی بنائی گئی جہاں پاکستانی ٹیم سہ ملکی سیریز میں شرکت کے لیے موجود تھی، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے سیریز کا فائنل پاکستان نے جیتا تھا اور میزبان ملک نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی۔

14 اکتوبر کو سیریز کا فائنل جیتنے کے بعد پاکستانی کرکٹر وہاں مداحوں میں گھل مل گئے اور اسی دوران شاداب خان کی بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں متعدد نیوزی لینڈ کی خواتین مداحوں کو شاداب خان کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے اور کرکٹر مداحوں کو اپنی شرٹس اور ٹراؤزر بطور تحفہ بھی دے رہے ہیں۔

شاداب خان نے جس خاتون مداح کو اپنا ٹراؤزر تحفے میں دیا، بعد ازاں اسی خاتون نے کرکٹر کو شادی کی پیشکش کردی۔گوری مداح خاتون نے شاداب خان کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ ان سے بہت پیار کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاداب خان شرمیلے ہیں مگر وہ شرمیلی نہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ پاکستانی آل راؤنڈر ان سے شادی کریں۔لڑکی نے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے شاداب خان کو بتایا کہ وہ ان سے بہت پیار کرتی ہیں، اس لیے وہ ان سے شادی کریں۔

گوری مداح خاتون کی مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگوں نے اس پر طرح طرح کے تبصرے بھی کیے۔ایک مداح نے مذکورہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شاداب خان سے شکوہ کیا کہ وہ پاکستانی لڑکوں کو آٹو گراف دینے سے بھی پرہیز کرتے ہیں جب کہ گوری لڑکیوں کو ٹراؤزر تک دے رہے ہیں۔

مزیدخبریں