ویب ڈیسک:امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے اظہار برہمی کرتے ہوئے صدر بائیڈن سے غیر ذمہ دارانہ بیانات فوری واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان پر برہمی کا اظہار کیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ مریکاکی چنددن پہلےسعودی عرب کے بارے میں ہرزہ سرائی، امریکی صدرکا پاکستان پر غیر ذمہ دارانہ بیان عوام میں گرتی ساکھ سےتوجہ ہٹاناہے۔
چند دن پہلے سعودی عرب کے بارے میں پرزہ رسائ اور اب پاکستان پر غیر ذمہ دارانہ بیان یوں لگتا ہے صدر بائیڈن امریکی عوام میں گرتی ہوئ ساکھ سے توجہ ہٹانا چاھتا ہے صدر بائیڈن پاکستان کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ بیانات فورًُا واپس لے،ہماری موجودہ لیڈرشپ کمزور ہوسکتی ہے لیکن عوام کمزورنہی
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 15, 2022
پی ٹی آئی رہنما نے مطالبہ کیا کہ صدربائیڈن پاکستان سےمتعلق غیر ذمہ دارانہ بیانات فوراً واپس لیں، ہماری موجودہ لیڈر شپ کمزور ہوسکتی ہے لیکن عوام کمزورنہیں۔تحریک انصاف کے رہنما نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہم آہنگی کے بغیر ایٹمی ملک؟ کیا بائیڈن امریکہ کا حوالہ دے رہے ہیں ؟ ان کی پارٹی آئین کوپامال کرنے جارہی ہے، آخری صدارتی انتخاب چوری کرنےکی کوشش کرنے پر ٹرمپ کے پیچھے جا رہی ہے، شیشےکےگھروں میں رہنےوالےکودوسروں پرپتھرپھینکنےسےپہلےسوچنا چاہیے۔
اگر کوئی قانون شکنی کرے تو ضرور قانون کے مطابق مقدمہ چلائیں اور ثابت ہونے پر سزا دیں. لیکن اگر ہمارا ریاستی نظام ایک سینئر سینیٹر کو غیر قانونی تشدد سے نہیں بچا سکتا تو 22 کروڑ عوام کو انصاف اور تحفظ اس نے خاک فراہم کرنا ہے. #ReleaseAzamSwati
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 15, 2022
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جوبائیڈن کے بیان کو غیرذمہ دارانہ اورافسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی طرح غیرمقبول جوبائیڈن پاکستان کے خلاف زہر اگل رہے ہیں، غلام بٹھانے کا ہرگز مطلب نہیں کہ اس قوم کی توہین کی جائے ، ہمارے موجودہ حکمران اس کےعادی ہیں لیکن عمران خان کی قوم کبھی یہ برداشت نہیں کرے گی۔
جوبائیڈن کا بیان غیرذمیدارانہ اور افسوسناک ہے شہباز شریف کی طرح غیرمقبول جوبائیڈن پاکستان کے خلاف زہراگل رہےہیں غلام بٹھانے کا ہرگزمطلب نہیں کہ اس قوم کی توہین کی جائے ہمارےموجودہ حکمران اس کےعادی ہیں پر عمران خان کی قوم کبھی یہ برداشت نہیں کرے گی
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) October 15, 2022
سابق قومی اسپیکر اسمبلی اسدقیصر کا بھی اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ جوبائیڈن کا بیان ان کی امریکی عوام میں گرتی مقبولیت سےتوجہ ہٹانے کا شوشہ ہے، پاکستان کی موجودہ حکومت آپ کی غلام ہوگی لیکن پاکستانی عوام آپ کے غلام نہیں۔
امریکی صدر جو بائیڈن کا پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے حوالے سے غیر ذمدارانہ بیان انکی امریکی عوام میں دن بدن گرتی ہوئی مقبولیت سے توجہ ہٹانے کا شوشہ ہے ۔پاکستان کی موجودہ حکومت آپکی غلام ہوگی پاکستانی عوام آپکے غلام نہیں ہیں ۔
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) October 15, 2022