(مانیٹرنگ ڈیسک) پرایئویٹ فرمز نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور علاقائی ٹیلنٹ میں مسابقت کے لئے سخت مزدوری کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کردیا ۔
رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فرموں نے سخت لیبر مارکیٹ اور علاقائی ممالک سے ٹیلنٹ کے لئے مسابقت کی وجہ سے ملازمین کی آخرکار سنی گئی، سالانہ تنخواہوں میں معمول سے زیادہ اضافے کا فیصلہ کیا گیا ۔
غیرملکی ادارے’’مرسر ‘‘کے ایک سینئر ایسوسی ایٹ کنسلٹنٹ اینڈریو الزین تصدیق کی کہ کمپنی کی ہیڈ کاؤنٹ اس سے کہیں زیادہ بڑھی ہے جو آجروں نے دو ہزار بائیس کے لئے منصوبہ بندی کی تھی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یو اے ای کی معیشت کتنی مثبت کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے؟
ایسوسی ایٹ الزین نے کہا کہ یہاں ایک سخت لیبر مارکیٹ ہے، جہاں آجروں کو اپنی صلاحیتوں کو راغب کرنے اور برقرار رکھنے کے لئے پہلے سے زیادہ کام کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال اپنی پہلی سہ ماہی میں یو اے ای کی معیشت میں8.2 فیصد اضافہ ہوا ہے جوکہ 11 سالوں کے دوران سب سے زیادہ تیز رفتار ہے۔
ادھر مرسر کی جانب سے جاری حالیہ سروے میں بتایا گیا کہ فرمز (کمپنیاں) یو اے ای میں افراط زر میں اضافے کی وجہ سے معاوضے کے لئے پیکجوں کو ایڈجسٹ کرنے کا دباؤ محسوس کررہی ہیں۔
سروے میں کہا گیا کہ 67 کاروباری اداروں کو ملازمین کی جانب سے معاوضوں اور الاؤنسز میں اضافے سے متعلق درخواستیں موصول ہوئیں تاکہ متحدہ عرب امارات میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کودور کیا جاسکےاور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جائے۔