(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو چیلنج دیتے ہو ئے کہا کہ وہ پنجاب آکر دکھائیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے پی کے ایل آئی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اپوزیشن نےجس دن186ارکان پورے کرلیے، پھر دیکھ لیں گے، شوق کا کوئی مول نہیں، پنجاب میں اپوزیشن اپنے نمبرپورے کرلے پھر تبدیلی کی بات کرے، کیا عمران خان یا پی ٹی آئی گرفتاریوں سے کبھی ڈری ہے ؟ دو چار دن میں ضمانتیں ہو جاتی ہیں جواسلام آباد میں رہتے ہیں انہیں کچھ نہ کچھ رسک تولیناپڑے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیرداخلہ کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثنااللہ پنجاب آکرتو دکھائیں، لانگ مارچ میں ق لیگ پی ٹی آئی کے ساتھ ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے پنجاب کو ایک پیسہ بھی نہیں دیا، ہم خان صاحب کے ٹیلی تھون سے جمع ہونے والی رقم خرچ کر رہے ہیں۔