ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی صدر جوبائیڈن کے پاکستان سےمتعلق بیان پر وزارت خارجہ کا رد عمل

Pakistan Foreign Affairs
کیپشن: Pakistan Foreign Affairs
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکی صدر جوبائیڈن کے پاکستان سے متعلق دیے گئے ریمارکس پر وزارت خارجہ کی جانب سے ردِ عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ کے سینئر افسر نے جوبائیڈن کے پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق دیے گئے بیان پر کہا ہے کہ یہ سمجھنا مشکل ہے صدر بائیڈن نے غیر ضروری ریمارکس کس تناظر میں دیے ہیں۔ وزارت خارجہ کے سینئر افسر کے مطابق متعدد امریکی صدور اور امریکی حکومت نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی سیکیورٹی اور کنٹرولز کو ہمیشہ مؤثر اور معیاری قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو بے قاعدہ قرار دے دیا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستان پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ میراخیال ہے کہ پاکستان خطرناک ترین ممالک میں سےایک ہے۔