ویب ڈیسک: وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے نشتر اسپتال کے معاملے پر بیان جاری کیا ہے۔
یاسمین راشد نے کہا کہ اگر لاوارث شخص کے ورثا 5،6 مہینے تک رابطہ نہ کریں تو لاش کو میڈیکل کالجز کے اناٹومی ڈیپارٹمنٹ منتقل کر دیا جاتا ہے اور میڈیکل طلبہ اس لاش پر تربیت حاصل کرتے ہیں جب کہ لاش کی باقیات کو دفن کر دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ افسوس لاوارث لاش کی تجہیز و تکفین کیلئے کوئی ٹھوس ایس او پیز نہیں بن سکے۔
وزیر صحت نے بتایا کہ ملتان کے واقعے پر 5 رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے ۔