پنجاب میں 2 نئے اضلاع بنانے کی منظوری

15 Oct, 2022 | 09:41 AM

(قیصر کھوکھر) پنجاب کابینہ نے صوبے میں 2 نئے  اضلاع بنانے کی منظوری دے دی جس کے بعد پنجاب میں اضلاع کی تعداد 38 ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کی جانب سے کوٹ ادو اور مری کو اضلاع بنانے کی منظوری دیدی گئی ہے، کابینہ نے تھرو سرکولیشن یہ سمری منظور کی ہے، نئے 2 اضلاع بننے سے پنجاب میں اضلاع کی تعداد 38 ہو گئی ہے،  تلہ گنگ، تونسہ شریف اور وزیرآباد کو بھی ضلع بنانے کی تجویز زیر غور ہے,  مرحلہ وار مذکورہ شہروں کو بھی ضلع کا درجہ دے دیا جائے گا۔

مزیدخبریں