ویب ڈیسک: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔
امریکی خام تیل کی قیمت 4 فیصد کم ہو کر86 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی، برطانوی کروڈ آئل بھی 3 فیصد سستا ہونے کے بعد 92 ڈالر فی بیرل کا ہو گیا۔ عالمی مارکیٹ میں قدرتی گیس کی قیمتوں میں بھی ساڑھے 4 فیصد تک کمی دیکھی گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے مہنگائی سے ستائے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے پیٹرول کی قیمتوں میں 10روپے تک کی کمی کاامکان ظاہر کیا جارہاہے۔