آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیہی خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

15 Oct, 2022 | 08:54 AM

ویب ڈیسک:ہر سال 15 اکتوبر کو دیہی خواتین کا عالمی دن منایا جاتا ہے تاکہ خوراک کی پیداوار اوردیہی ترقی کو آگے بڑھانے میں خواتین کے کردار کو اُجاگر کیا جا سکے۔

رواں سال دیہی خواتین کو موسمیاتی تبدیلی کے مطابق زراعت کے اسمارٹ اور جدید طریقوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر توجہ دی جائے گی۔2017 کی مردم شماری کے مطابق پاکستان میں دیہی خواتین کی تعداد 7 کروڑ 14 لاکھ ہے، جن میں سے صرف 3 کروڑ کو موبائل فون تک رسائی حاصل ہے۔

پاکستان میں پَلس (pulse) کے سروے کے مطابق اس وقت 41 فیصد دیہی خواتین کو تعلیم تک رسائی ہی حاصل نہیں ہے جبکہ 36 فیصد خواتین کو شادی کے لیے غیر مناسب رشتے ملتے ہیں اور 30 فیصد کو آمدنی کے مواقع حاصل نہیں ہیں۔

مزیدخبریں