زاہد چودھری : لاہور میں میو اسپتال کے آئی سی یو میں 7 دن کے بچے کے چہرے پر چیونٹیاں رینگنے کے معاملے پر اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ وینٹی لیٹر پر موجود بچے کے چہرے، ناک، آنکھوں اور منہ پر چونٹیاں موجود تھیں۔
اسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ بچہ آئی سی یو میں 15 دن زیر علاج رہنے کے بعد چل بسا۔وائس چانسلر محمود ایاز کے مطابق بچے کے چہرے پر چیونٹیاں ہونے کا واقعہ 4 اکتوبر کا ہے، اطلاع ملنے پر آئی سی یو کا دورہ کیا، بچہ نجی اسپتال سے شفٹ کیا گیا۔
ایشیا کی سب سے بڑی علاجگاہ میو ہسپتال میں صفائی کا ناقص نظام
— 24 News HD (@24NewsHD4) October 14, 2022
میو ہسپتال کے آئی سی یو ننھی مریضہ کے منہ پر چیونٹیاں رنگنے کی فوٹیج سامنے آگئی pic.twitter.com/a0E4QE6NFW
انہوں نے کہا کہ آئی سی یو میں اس طرح ہونا عملے کی غفلت ہے، انکوائری کی جا رہی ہے، ذمہ داروں کا تعین ہونے پر کارروائی کی جائے گی۔