ملتان میں فائرنگ سے تحریک انصاف کے مقامی رہنما قتل

15 Oct, 2022 | 12:10 AM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) ملتان میں تحریک انصاف کے رہنما ءطاہر حمید قریشی کو ان کے فارم ہاؤس بلی والا کے قریب ڈکیتی مزاحمت پرموٹر سائیکل سواروں نے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء طاہر حمید قریشی  کی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی  مزاحمت پر پیش آیا، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

 دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے ملتان میں پی ٹی آئی رہنما طاہر حمید قریشی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی،وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے مقتول ظاہر حمید قریشی کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار افسوس کیا اور  سوگوار خاندان کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

مزیدخبریں