(ویب ڈیسک)مادھوری ڈکشٹ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور ڈانسر مادھوری ڈکشٹ نے بیٹے کے ساتھ ایک پرانی تصویر شیئر کی دونوں ماں بیٹا سمندر میں کسی جہاز یا کشتی پر موجود ہیں ۔ دونوں نے لائف سیونگ جیکٹس پہن رکھی ہیں ۔
مادھوری نے تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ'' Chillin’ with my boy''
مادھوری کے مداح ان کی تصویر کو بہت پسند کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ 1984میں بالی انڈسٹری میں قدم رکھنے والی مادھوری نے ڈاکٹر سری رام مادھونینے کیساتھ 1999میں شادی کی ۔ان کے دو بیٹے (ایرن نینے اور ریان نینے)ہیں۔
انسٹاگرام پر مادھوری کے 23ملین سے زیادہ فالوورز ہیں اور وہ وقتا فوقتا اپنے مداحوں کیلئے تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔