منی لانڈرنگ کیس، نورا فتحی  کی ٹیم  نے اداکارہ سے متعلق کیا بیان دیا؟ تفصیلات آ گئیں

15 Oct, 2021 | 09:37 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) گزشتہ روز  نورا فتیحی کو   200 کروڑ کے فراڈ اور منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا تھا ۔ نورا فتحی کے ثمن قانون نافذ کرنے والے ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ( ای ڈی) نے  جاری کیے تھے اب اس حوالے سے نورا فتحی کی ٹیم کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ 

 تفصیلات کے مطابق  منی لانڈرنگ  کیس میں نورا فتحی کی ٹیم نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نورا فتحی اس کیس کے متاثرین میں شامل ہیں۔بھارتی میڈیارپورٹ کے مطابق 200 کروڑ کی منی لانڈرنگ سے متعلق زیر تفتیش کیس کے حوالے سے نورا فتحی کی ٹیم نے وضاحت جاری کی ہےٹیم  کا موقف ہے کہ اداکارہ حکام سے تعاون کررہی ہیں، نورا فتحی تر خود اس کیس میں متاثرہ ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ نورا فتحی سے متعلق میڈیا میں کئی طرح کی افواہیں زیر گردش ہیں، جن پر ڈانسر و اداکارہ کی طرف سے واضح کرنا چاہتے ہیں کہ وہ خود اس معاملے کی متاثرہ اور گواہ ہیں۔

وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ نورا فتحی کسی بھی نوعیت کی منی لانڈرنگ میں ملوث نہیں، وہ ملزمان کو نہ تو جانتی ہیں اور نہ ہی ان کے ساتھ کبھی رابطے میں رہی ہیں۔

مزیدخبریں