لاہور میں ڈینگی بے قابو؛ ضلعی انتظامیہ کے سخت فیصلے

15 Oct, 2021 | 08:37 PM

M .SAJID .KHAN

(شہزاد خان) ڈینگی ضلعی انتظامیہ کے لئےبڑا چیلنج بن گیا ،اسسٹنٹ کمشنرز سیدہ تہنیت بخاری اور فیضان احمد ریاض کی زیر صدارت تحصیل شالیمار اور تحصیل سٹی میں اجلاس،ڈینگی سپاٹس کی انسپکشن تیز کرنے اور لاروا ملنے پر سخت کارروائیاں کرنے سمیت دیگر فیصلے کئے گئے۔

ڈینگی نے شہر میں تیزی سے پنجے گاڑلئے،ضلعی انتظامیہ کے لئےدرد سر بن گیا،ڈینگی کے تیزی سے بڑھتے وار روکنے کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز فیضان احمداورسیدہ تہنیت بخاری کی زیر صدارت ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس منعقد ہوئے،اس موقع پر ڈینگی کی انسپکشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 فیصلہ کیا گیا کہ جن کاروباری مراکز ،کمرشل زیر تعمیر عمارتوں سے لاروا ملے، انہیں طویل عرصہ کے لئےسیل کرکے بھاری جرمانے عائد اور مقدمات درج کئے جائیں،ضلعی انتظامیہ کے افسران نے کہا کہ جو ڈینگی ورکر غیر حاضر پایا گیا اس کےخلاف سخت کارروائی ہوگی۔

مزیدخبریں