بابر اعظم کا سالگرہ منانے کا انوکھا انداز، ویڈیو وائرل

15 Oct, 2021 | 07:28 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:   قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آج اپنی 27ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ 

 قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 27 برس کے ہوگئے، دبئی روانگی سے قبل لاہور ایئرپورٹ پر بابر کو خوبصورت کیک پیش کیا گیا۔طیارے میں  بابر اعظم کی کیک کاٹنے  کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کپتان بابر اعظم  ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ بہت خوش نظر آرہے ہیں۔ ان کے دوستوں نے ان کی  27 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی،کسی نے چاکلیٹ پیش کی تو کسی نے زبردست پارٹی دینے کا وعدہ کیا۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)، لارڈز کرکٹ، ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں کی جانب سے سالگرہ کی مبارک باد دی جارہی ہے۔

کرکٹ کی دنیا میں بابر اعظم نے اپنی بیٹنگ کا لوہا منوایا وہ ون ڈے رینکنگ میں پہلے اور ٹی ٹوینٹی میں دوسرے نمبر موجود ہیں، ٹیسٹ رینکنگ میں ان کی ساتویں پوزیشن ہے۔آئی سی سی ووٹنگ میں بھی بابر اعظم کو ’کوور ڈرائیو‘ کا کنگ قرار دیا گیا ہے۔

 یاد رہے کہ قومی ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے یو اے ای پہنچ گئی.بابر اعظم نے یو اے ای روانگی سے قبل ٹویٹر پر ٹیم کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور لکھا کہ آپ سب کی سپورٹ ہر چیز سے زیادہ اہم ہے، اپنی ٹیم کا ساتھ دیں، دعا کے ساتھ کامیابی پر یقین رکھیں۔

مزیدخبریں