ویب ڈیسک: اٹالین موٹر بائیک کمپنی '' ڈوکاٹی'' نے اپنی 50 ویں سالگرہ پر خصوصی ماڈل کی موٹر سائیکل '' اسکریمبلر'' 1100 پرو متعارف کرا دیا۔
رپورٹ کے مطابق نئی ڈوکاٹی '' اسکریمبلر'' 1100 پرو موٹرسائیکل میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں جن میں سیاہ سپوک وہیل، گول بیک ویو مرر، براؤن سیٹ اور خصوصی ''جیالو اورکا'' پیلے رنگ کا شیڈ شامل ہیں۔
موٹرسائیکل کی اسپورٹس لک اور1079 سی سی کا 86 ہارس پاور ٹوئن ائیرکولڈ انجن 88 نیوٹن کا ٹارک پیدا کرنے کا اہل ہے جبکہ اس کی حد رفتار 7500 آر پی ایم تک ہے۔
یادرہے کمپنی کی گولڈن جوبلی کے موقع پر لانچ کی جانے والی خصوصی موٹر سائیکل '' اسکریمبلر'' 1100 پرو ستر کے عشرے میں متعارف کرائی جانے والی '' ڈوکاٹی 750 اسپورٹس سے متاثر ہوکر تخلیق کی گئی ہے۔