ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آریان خان کی زندگی سے متعلق بالی وڈ اداکار و ناقد کمال خان کا بڑا دعوی

Bolly wood
کیپشن: Kamal rashid and aryan khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)منشیات کیس میں آریان خان کی گرفتاری کے بعد سے بالی وڈ کنگ شاہ خان اور ان کی فیملی شدید پریشانی کا شکار ہے۔ آریان خان 2 اکتوبر سے پولیس کی حراست میں ہیں، ان پر ممبئی کے کروز شپ تک ممنوعہ منشیات لے جانے کا الزام لگایا گیا ہے۔

 پہلے ہی شاہ رخ خان اور ان کی فیملی کو ذہنی کوفت کا سامنا ہے اور اب بالی ووڈ اداکار و ناقد کمال راشد نے  آریان خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ آریان خان کی زندگی کو خطرہ ہے۔

کمال راشد نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کروز شپ منشیات کیس میں مزید پیش رفت سامنے آنے کے بعد این سی بی پر تنقید کرتے ہوئے  لکھا کہ ’این سی بی آریان خان کو 20 اکتوبر تک جیل میں رکھنے میں کامیاب ہوگئی!انہوں نے آریان خان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے  مزید لکھا کہ ’امید ہے کہ  آریان  اس ناقابل برداشت درد کو بہادری سے برداشت کر پائیں گے۔میری دعائیں ان کے ساتھ ہیں کیونکہ ان کی زندگی کو خطرہ ہے۔

 واضح رہے کہ  عدالت نے  آریان خان کی ضمانت کی درخواست پر  فیصلہ محفوظ کر لیا۔ این ڈی پی سی عدالت 20 اکتوبر کو فیصلہ سنائے گی۔دوسری طرف ایک رپورٹ کے مطابق عدالت نے آریان خان کو گھر سے کپڑے اور کھانا منگوانے کی اجازت دیدی ہے۔دوسری جانب بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بورڈنے درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ابھی آریان خان سے منشیات کی غیرقانونی خرید وفروخت کی پوچھ گچھ باقی ہے۔ آریان منشیات استعمال کرنے کا عادی ہے۔  

آریان خان کے وکیل امیت ڈیسائی نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا حکومتی انسداد منشیات پالیسی کے مطابق منشیات استعمال کرنیوالا متاثرہ شخص ہے ملزم نہیں۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی جانب سے منشیات اسمگل کرنیکا الزام فضول ہے۔