برطانیہ میں ہزاروں افراد کے غلط کوویڈ ٹیسٹ کئے جانے کا سکینڈل

15 Oct, 2021 | 06:44 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: برطانیہ میں غلط کوویڈ ٹیسٹ کئے جانے کا سکینڈل منظر عام پر آگیا۔ این ایچ ایس ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم نے پرائیویٹ کمپنی سے لئے جانیوالے کووڈ  ٹیسٹ معطل کر دیئے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا نے تباہی مچادی،کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے سخت سے سخت پابندیاں عمل میں لائی گئیں۔لیکن کئی جگہوں ہر غلط کورونا ٹیسٹ کئے جانے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ برطانیہ میں غلط کوویڈ ٹیسٹ کئے جانے کا سکینڈل منظر عام پر آگیا۔ امینسا ہیلتھ کلینک میں زیادہ تر جنوب مغربی آبادی کے ٹیسٹ کئے گئے۔تحقیقات کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ ٹیسٹ کے لئے گئے نمونہ جات درست انداز میں نہیں لئے گئے، جس کے باعث پینتالیس ہزار افراد کے کووڈ ٹیسٹ کے نتائج مشکوک ہوگئے ہیں۔

یاد رہے امینسا ہیلتھ کلینک نے گزشتہ برس برطانوی حکومت سے ای سی آر ٹیسٹ کیلئے 120 ملین پاؤنڈ کا ٹھیکہ لیا تھا۔ اس برس بھی اس کی تجدید کیلئے برطانوی حکومت نے 50 ملین پاؤنڈ ادا کیے ہیں۔برطانوی محکمہ ہیلتھ کے مطابق ہزاروں افراد جو کورونا مثبت تھے کو صحت مند قرار دے دیا۔ 

ویسٹ برک شائر کونسل نے 3 تا 12 اکتوبر کے دوران پی سی آر ٹیسٹ کرانے والے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دوبارہ ٹیسٹ کروائیں۔ دوسری جانب ولور ہمٹن میں واقع اس کلینک کو کام سے روک دیا گیا ہے۔ اسی اثنا میں کلینک کے عملے کی کام کے دوران فٹ بال کھیلنے کی اور شوخیاں کرتے ہوئے تصاویر اور ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔ برطانوی حکومت نے تفتیش کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی قائم کردی ہے۔

مزیدخبریں