بہو کو آگ لگانے والا ظالم سسر گرفتار

15 Oct, 2021 | 03:10 PM

Ibrar Ahmad

ویب ڈیسک : پنڈی گھیب میں اولاد نہ ہونے پر بہو فاخرہ کو آگ لگانے والے مرکزی ملزم سسر منیر احمد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ دیور کی تلاش جاری۔

 تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون نے گزشتہ روز تھانہ پنڈی گھیب میں درخواست دی کہ ہماری شادی کو 9 سال ہو گئے ہیں مگر ہماری اولاد نہ ہوئی ہے جس پر میرے سسر اور دیور نے میرے خاوند شاہد کو مجھے طلاق دینے کا کہا مگر اس کے انکار پر سسر منیر احمد اور دیور آصف نے میرے اوپر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔جب میرے خاوند شاہد نے دیکھا تو وہ بھی مجھے بچانے آگے بڑھے تو اسکو بھی آگ لگادی۔

 مقامی پولیس نے ضروری کارروائی کرتے ہوئے بہو کو پٹرول چھڑک کر آگ لگانے والے مرکزی ملزم سسر منیر احمد کو گرفتار کر لیا ہے۔اور دوسرے ملزم آصف کی گرفتاری کے لیئے کوششیں جاری ہیں۔

مزیدخبریں