آریان  خان کی والدین سےویڈیوکال پر10 منٹ تک گفتگو

15 Oct, 2021 | 01:30 PM

Ibrar Ahmad

 ویب ڈیسک : شاہ رخ خان کے بیٹے  ضمانت نہ ہو سکی ،این سی بی نے اہم ثبوت ملنے کا دعویٰ کر دیا۔آریان خان  کی   آرتھر روڈ جیل میں والدین سے پہلی بار موبائل فون کے ذریعے ویڈیوکال پر10 منٹ تک گفتگو ہوئی ہے۔ 

 بھارتی میڈیا کے مطابق ہالی وڈ کے ٹاپ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتار کے 12 دن بعد ان کی آرتھر روڈ جیل میں والدین سے پہلی بار موبائل فون کے ذریعے ویڈیوکال پر10 منٹ تک گفتگو ہوئی ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق بھارتی جیل حکام نے  حال ہی میں قیدیوں کی اپنے اہل خانہ اور وکلا سے بات چیت کے لئے کورونا وبا کے دنوں میں یہ سہولت متعارف کرائی تھی۔ ۔  بھارتی قانون کے مطابق وہ زیر حراست افراد جن کے کیسز زیرسماعت ہوں اپنے اہل خانہ وکلا سے جیل میں پولیس کانسٹیبل کی موجودگی میں ایک مہینے میں دو یا تین بار گفتگو کرسکتے ہیں 

گزشتہ روز ممبئی کی مقامی عدالت میں آریان کی ضمانت کی سماعت ہوئی،عدالت نے آریان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کی ہے جس کے بعد اب آریان کو مزید وقت جیل میں گزارنا ہوگا،عدالت کا کہنا تھا کہ آریان کی درخواست ضمانت کا فیصلہ 20 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔

  دوران سماعت نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے آریان کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں آریان کے  خلاف منشیات کی خریداری اور تقسیم کے حوالے سے شواہد ملے ہیں۔

  این سی بی نے کہا کہ آریان چند سالوں سے باقاعدہ منشیات لے رہا ہے، ملزم منشیات کی اسمگلنگ سمیت منشیات کی خریداری اور تقسیم میں بھی ملوث ہے۔این سی بی کو آریان خان کے بیرون ملک چند ایسے لوگوں سے رابطے کے بھی شواہد ملے ہیں جو منشیات کی خریداری کے لیے انٹرنیشنل ڈرگ نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔ 

 نارکوٹکس کنٹرول بیور نے مزید کہا کہ آریان خان کی واٹس ایپ چیٹ سے  بھی شواہد ملے ہیں کہ  آریان زیادہ تعداد میں ہارڈ ڈرگ کے لیے  غیر ملکی شہری کے ساتھ بھی رابطے میں تھا۔

 واضح رہے کہ این سی بی نے 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مار کر شاہ رخ کے بیٹے سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا تھا۔

مزیدخبریں