ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زرعی زمینوں کو ہاؤسنگ سوسائٹیز میں تبدیل کرنیوالوں کیلئے بری خبر

housing society Land
کیپشن: Agriculture Land
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: زرعی سرکاری اراضی کو صنعت اور ہاؤسنگ سکیمز میں تبدل کرنے پر کنڈونیشن فیس بڑھا کر اضافی رقم وصول کی جائیگی، پنجاب بورڈ آف ریونیو نے ورکنگ شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق عرصہ دراز سے حکومت سے زرعی کاشت کیلئے لی گئی سرکاری زرعی اراضی کو کمرشل اور ہاؤسنگ سوسائٹیز میں تبدیل کرنے پر، حکومت ان زمین مالکان سے اضافی رقم کیساتھ جرمانے وصول کرے گی۔ سرکاری زرعی اراضی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں بدل چکی ہیں، صنعتکاروں نے حکومت سے انڈسٹری کے لیے حاصل کی گئی زمینوں کو ہاؤسنگ سوسائٹی میں تبدیل کیاہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مالکان کو نوٹسزز بھیج کر مارکیٹ ریٹ پر جرمانے وصول کیے جائیں گے، حکومتی خزانے کو نقصان پہنچانے پر حکومت مالکان سے 30 فیصد اضافی فیسوں کیساتھ جرمانے وصول کرے گی۔