سابق امریکی صدر کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

15 Oct, 2021 | 12:06 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق امریکی صدر بل کلنٹن کو طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق سابق صدر بل کلنٹن کو یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے آئروائن میڈیکل سنٹر منتقل کیا گیا جہاں وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں، جہاں انہیں اینٹی بائیوٹکس ادویات دی گئی ہیں، ڈاکٹرز نے سابق صدر کو خون اور پیشاب کے انفیکشن کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

بل کلنٹن کے ذاتی معالج کا کہنا ہےکہ سابق صدر کی خراب صحت کے پیش نظر ان کو مزید کچھ دن ہسپتال میں رکھا جائے گا جب کہ بل کلنٹن کو کسی سنگین طبی مسائل کے بجائے ان کی پرائیویسی اور سیفٹی کے لیے آئی سی یو میں رکھا گیا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہےکہ بل کلنٹن کی حالت بہتر ہے وہ اپنے اہلخانہ اور اسٹاف سے بھی رابطے میں ہیں جبکہ انہیں ہسپتال میں واک بھی کرائی گئی ہے۔

مزیدخبریں