سٹی42: مصطفیٰ ٹاؤن پولیس نے دوران ڈکیتی خاتون کو اغواء کرنے والے اشتہاری ملزم اسد عرف کالی کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم اسدعرف کالی نے3 سال قبل مصطفیٰ ٹاؤن کےعلاقے میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گن پوائنٹ پر وارادت کی،ملز موں نے گن پوائنٹ پر طلائی زیورات اور نقدی چھینی،ملزمان جاتے ہوئے اپنے ساتھ خاتون کو بھی اغواء کر کے لے گئے تھے،مصطفیٰ ٹاؤن پولیس نے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کر کے خاتون کو بازیاب کروا لیا تھا۔ ملزم اسد عرف کالی 3 سال سے پولیس کو مطلوب تھا،ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔
دوسری جانب تھانہ شمالی چھاؤنی پولیس کی غنڈا گرد عناصر کیخلاف کارروائی،دن دیہاڑے غنڈہ گردی اور خواتین کو سنگین نتائج کی دھکمیاں دینے والے بدمعاشوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،پولیس کے مطابق شالیمار کے علاقے میں یعقوب ڈوگر نے کرائے کے غنڈوں کے ہمراہ، چند روز قبل رات کی تاریکی میں شہری کے گھر میں توڑ پھوڑ اور اندر گھسنے کی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق شہریوں کیساتھ دن دیہاڑے غنڈہ گردی اور سنگین نتائج کی دھکمیاں دینے والے بدمعاشوں کیخلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔