آئی ایم ایف نے پاکستان کے سامنے نئی شرط رکھ دی

15 Oct, 2021 | 11:23 AM

Sughra Afzal

 (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایم ایف  نے قرض پروگرام بحال کرنے کے لیے پاکستان کے سامنے نئی شرط رکھ دی ہے۔ 

آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کی بحالی کے لیے سخت شرط رکھی ہے جس کے تحت حکومت نے جن اشیا پر ٹیکس چھوٹ دے رکھی ہے ، ان پر بھی 17 فیصد سیلز ٹیکس لگانا ہوگا، آئی ایم  ایف کی نئی شرط کے تحت موبائل فونز پر بھی سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد تک کیے جانے کا امکان ہے۔ 

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی ڈیمانڈ پر حکومت نے 330 ارب روپے کا سیلز ٹیکس استثنا ختم کرنے کی تیاری کرلی ہے، سیلز ٹیکس پر یہ چھوٹ ختم کرنے کے لیے صدارتی آرڈیننس لایا جائے گا۔ 

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے امریکی تھینک ٹینک میں گفتگو کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ آئی ایم ایف کی طرف سے چھٹی قسط جلد مل جائے گی۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ  اب تک آئی ایم ایف کے ساتھ تکنیکی میٹنگ مکمل ہو چکی ہیں۔

 

 

 

مزیدخبریں