4 ڈی ایس پیز، متعدد ایس ایچ اوز تبدیل

15 Oct, 2021 | 10:06 AM

Sughra Afzal

بینک روڈ (علی ساہی، حسن خالد) آئی جی پنجاب نے 4 ڈی ایس پیز  اور ڈی آئی جی آپریشنز نے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کردیئے۔

ذرائع کے مطابق آفتاب احمد بٹ کی خدمات ڈی آئی جی ٹریفک کے حوالے کردی گئیں، ڈی ایس پی طارق عظیم ، شوکت علی اور حسن دانیال بشیر کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔

علاوہ ازیں ڈی آئی جی آپریشنز نے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوزبھی تبدیل کردیئے، چوکی انچارج اڈا پلاٹ محمد ادریس قریشی کوتھانہ قائد اعظم انڈسٹریل سٹیٹ کا ایس ایچ او لگا دیا گیا، انسپکٹر سید وجیہ الحسن ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا، سب انسپکٹر محمد قاسم کو تھانہ لیاقت آباد اور طاہر اکرم کو ایس ایچ او شالیماراور محمد سہیل اختر کو ایس ایچ او تھانہ جوہر ٹاؤن تعینات کر دیا گیا۔

ایس ایچ اوشالیمار عاصم حمید، ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا شبیر اعوان اور عامر نذیرچیمہ کو پولیس لائنز رپورٹ کی ہدایت کردی گئی۔ 

مزیدخبریں