کرکٹر ذیشان ملک فکسنگ شکوک کی زد میں آگئے

15 Oct, 2021 | 08:58 AM

Sughra Afzal

نشتر پارک ( حافظ شہباز علی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن کے ذیشان  ملک کو پی سی بی اینٹی کرپشن  کوڈ کے آرٹیکل 4.7.1کے تحت عارضی طور پر معطل کر دیا، وہ پی سی بی انٹی کرپشن یونٹ کی تحقیقات  مکمل ہونے تک کسی قسم کی کرکٹ کی سرگرمی میں حصہ نہیں  لے سکتے۔

اعلامیہ کے مطابق آرٹیکل 4.7.1: (a) اگر پی سی بی اس اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت کسی شریک پر جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتا ہے, یا (b) پی سی بی سمجھتا ہے کہ شرکاء سے متعلقہ دیگر حالات  غیر معمولی ہیں ، تو یہ اس کا صوابدیدی  اختیار ہو گا ، یا جہاں پی سی بی یہ سمجھتا ہے کہ کھیل کی سالمیت کو دوسری صورت میں سنجیدگی سے نقصان پہنچایا جا سکتا ہے۔

شرکاء کو عارضی طور پر معطل کرنے کا کوئی بھی فیصلہ شرکاء کو تحریری طور پر بھیجا جائے گا ، جس کی ایک کاپی اسی وقت آئی سی سی  اور نیشنل فیڈریشن کو بھی بھیجی جائے گی چونکہ اس معاملے پر تحقیقات جاری ہیں، لہٰذا پی سی بی اس حوالے سے مزید کوئی بھی تبصرہ نہیں کرے گا۔

مزیدخبریں