ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ جنگلی حیات نے لاہور چڑیا گھر اور زو سفاری کے سرپلس شیر فروخت کردیے

محکمہ جنگلی حیات نے لاہور چڑیا گھر اور زو سفاری کے سرپلس شیر فروخت کردیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سعدیہ خان: محکمہ جنگلی حیات نے لاہور چڑیا گھر اور زو سفاری کے سرپلس شیر فروخت کردیے، زوسفاری کے 14 شیر جبکہ چڑیا گھر کے 4 شیر فروخت کیے گے چڑیا گھر کے مزید چار شیر فروخت کیے جاییں گے۔
 

تفصیلات کے مطابق  محکمہ جنگلی حیات نے لاہور چڑیا گھر اور زو سفاری کے سرپلس شیر فروخت کردیے، زوسفاری کے 14 شیر جبکہ چڑیا گھر کے 4 شیر فروخت کیے گے چڑیا گھر کے مزید چار شیر فروخت کیے جاییں گے۔

  لاہور کے وائلڈ لائف پارکس میں شیروں کا راج، سرپلس جانوروں کی دیکھ بھال محکمہ کے لیے وبال جان بن گئی، ایک شیر دن میں اوسطا 7 کلو گوشت کھاتا ہے اور اسکا ماہانہ خرچہ ڈیڑھ لاکھ ہے اور چڑیا گھر کو شیرون کے اخراجات کی مد میں 30 لاکھ خرچ کرنے پڑ تے ہیں۔


آمدن سے زائد اخراجات کی بنا پر لاہور چڑیا گھر کے 36 شیروں میں سے چار فروخت کر دیے گے جبکہ 4 کو مزید فروخت کیا جائے گا, لاہور زو سفاری کے 50 شیرون میں سے 14 کو 21 لاکھ میں فروخت کیا گیا،  سرپلس شیرون کو پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت فروخت کیا گیا جو پراییویٹ ہاوسنگ سوسایٹی کے منی زو میں رکھے جائیں گے، شیروں کے ساتھ ساتھ چیتل ہرن پاڑہ ہرن مفلون اور دیگر سپیشز کے پرندے اور جانور بھی فروخت کیے گے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer