لاہور پولیس کی گرفتاریوں کیلئے مارے گئے چھاپوں کی ڈبل سینچری

15 Oct, 2020 | 07:20 PM

Shazia Bashir

عرفان ملک: اپوزیشن جماعتوں کا گوجرانوالہ میں جلسہ لاہور پولیس کی گرفتاریوں کے لیے مارے گئے چھاپوں کی ڈبل سینچری ہو گئی،  دو سو سے ذائد کنٹینئرز بھی قبضے میں لے لیے گئے جبکہ صوبہ بھر سے 110سےزائدمتحرک کارکنان کوحراست میں لے لیا گیاجبکہ چھاپوں کا سلسلہ جاری۔ گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کے جلسے کے لئے ائی جی پنجاب 2 ایس پیز 5 ڈی ایس پیز 100افسران 100اضافی ریزرویں جبکہ 25 ایلیٹ کی ٹیموں کو رپورٹ کرنے کاحکم۔

 تفصیلات کے مطابق  اپوزیشن جماعتوں کے گوجرانوالہ جلسے کوناکام بنانے کےلئے پولیس کے چھاپے جاری ہے پولیس حکام کے مطابق لاہورسمیت پنجاب بھر سے 110سے زائد کارکنان کوحراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ ابھی بھی چھاپوں کاسلسلہ جاری ہے۔

گوجرانوالہ پولیس کو جلسے کی سیکیورٹی کے 23سوسے زائد افسران واہلکاروں کورپورٹ کرنے کاحکم۔جلسے کے لئے 7ہزار سے افسران واہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے جبکہ گوجرانوالہ کو اپنی نفری کے ساتھ پنجاب کانسٹیبلری سے50اضافی ریزویں بھجوا دی ہیں۔

آئی جی پنجاب نے 2 ایس پیز 5 ڈی ایس پیز  100افسران 100اضافی ریزرویں جبکہ 25 ایلیٹ کی ٹیموں کو رپورٹ کرنے جبکہ ڈیوٹی پرتعینات ہونے والی ریزووں اور افسران کو اج گوجرانوالہ رپورٹ کرنے کاحکم  دے دیا۔

مزیدخبریں