ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاک پر پابندی، پی ٹی اے کو نوٹس جاری

ٹک ٹاک پر پابندی، پی ٹی اے کو نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک پابندی کیخلاف نوٹس لے لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک کی غیرقانونی پابندی پرعام شہری کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست پر آج سماعت کی جس پر چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ کیوں ناں پی ٹی اے کے خلاف کارروائی شروع کی جائے۔
تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہری  اشفاق جٹ کی جانب سے ٹک ٹاک پابندی کے خلاف دائر کی جانے والی درخواست کی سماعت ہوئی ، جس پرچیف جسٹس اطہرمن اللہ نے پی ٹی اے کو نوٹس جاری کر دیا۔
درخواست گزار اشفاق جٹ نے موقف اختیار کیا کہ پی ٹی اے نے 9 اکتوبر کوغیر قانونی طور پر ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی جبکہ کسی بھی قسم کے قانونی تقاضوں کو اس اقدام کا حصہ نہیں بنایا گیا  ، جبکہ پی ٹی اے نے واضح حکم جاری کیے بغیر پریس ریلیز کے ذریعے پابندی عائد کی۔
دائر شدہ درخواست میں کہا گیا کہ پیکا ایکٹ کی سیکشن 37 ون کے تحت عارضی معطلی کا کوئی تصور نہیں جبکہ پی ٹی اے نے وفاقی حکومت یا کابینہ کی منظوری کے بغیر فیصلہ کیا جو پیکا ایکٹ کی خلاف ورزی ہے تاہم شہری اشفاق جٹ  کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست میں متعدد افسران کو فریق بنایا گیا جس میں سیکریٹری کابینہ ڈویژن، سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اور چیئرمین پی ٹی اے شامل ہیں۔
شہری اشفاق جٹ نے اسلام آباد ہا ئیکورٹ سے استدعا کی کہ پی ٹٰی اے کو ٹک ٹاک پر لگائی گئی  غیرقانونی پابندی  ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔ جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے پی ٹی اے کے کو ںوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ادارے کے اعلیٰ حکام کو طلب کر لیا ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer