ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سروسز ہسپتال میں ڈائلیسز سنٹر کے سول ورکس کا افتتاح

سروسز ہسپتال میں ڈائلیسز سنٹر کے سول ورکس کا افتتاح
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان: سروسز ہسپتال میں ڈائلیسز سنٹر کے سول ورکس کا افتتاح،  پرنسپل سمز  پروفیسر محمود ایاز  نے کہا ہے کہ علیم خان فاؤنڈیشن کی جانب سے سروسز ہسپتال میں 36 نئی ڈائلیسز مشینیں نصب کر کے تین ماہ میں فنکشنل کر دی جائیں گی۔

تفصیلات  کے مطابق  سروسزہسپتال میں نئے بنائے جانے والےعبدالرحیم خان ڈائلیسزسنٹر کے سول ورک کا افتتاح کر دیا گیا،  پرنسپل سمزنےسول ورک کاافتتاح کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل سمز پروفیسر محمود ایاز کا کہنا تھا کہ تین ماہ میں ڈیپارٹمنٹ کو مکمل فنکشنل کر دیا جائے گا۔

 

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر زاہد رفیق کا کہنا تھا کہ 36 نئی مشینیں نصب ہو جانے کے بعد روزانہ 150 سے زائد افراد کو مفت ڈائلیسز کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

 

سی ای او علیم خان فائونڈیشن بریگیڈیر (ر) خالد بشیر کا کہنا تھا کہ ابتدا میں سروسز ہسپتال میں ڈائلیسز کی سہولیات کو بہتر کر رہے ہیں، بعد ازاں دیگر ہسپتالوں میں بھی سہولیات بہتر بنائیں گے، اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر سمیرا، ڈاکٹر عمرانہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

       

Shazia Bashir

Content Writer