گوجرانوالہ جلسہ سے پہلے ن لیگی رہنما ئوں کو خوشخبری مل گئی

15 Oct, 2020 | 04:12 PM

سٹی 42: گوجرانوالہ جلسہ سے پہلے ن لیگی رہنما ئوں کو خوشخبری مل گئی - انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے نیب آفس کے باہر توڑ پھوڑ کیس میں رانا ثنا اللہ،کیپٹن(ر) صفدر،رائو شہاب الدین اور سیف الملوک کھوکھر سمیت تیس مسلم لیگی رہنماوں کی عبوری ضمانتوں میں 17 اکتوبر تک توسیع کردی۔رانا ثنا اللہ نےکہا عوام کو مہنگائی کیخلاف سولہ اکتوبرکونکلناہو گا۔


انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت میں تیس لیگی رہنمائوں کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی۔عدالت میں ایک ملزم امجد کی درخواست ضمانت پر 17 کا نوٹس ہونےکی وجہ سےعدالت کوکارروائی ملتوی کرنا پڑی ۔عدالت میں تفتیشی افسرنےبتایاکہ اس نے مسلم لیگی رہنماوں کاچالان پراسیکیوشن میں جمع کرا دیا ہے۔


عدالت میں پیشی کےبعدمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےراناثنااللہ نےکہاکہ 16 اکتوبر کوعوام کومہنگائی کیخلاف نکلناہوگا۔حکومت نےدوسال میں صرف انتقامی کارروائی کےسواکچھ نہیں کیا۔گرفتاریوں سےتحریک مزیدزورپکڑتی ہے۔ وزیراعظم ہاوس میں مخالفین کیخلاف مقدمات بنانےکی پلاننگ کی جاتی ہےجبکہ نیب کےچیئرمین کواپوزیشن کیخلاف استعمال کیاجارہاہے تاہم انسداددہشتگردی کی عدالت میں مسلم لیگی رہنماوں کی پیشی کےموقع پرپولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیاگیا تھا-

دوسرطرف پی ڈی ایم کے گوجرانوالہ جلسے کو ناکام بنانے کے لیے بے شمار پینترے آزمائے جا رہے ہیں،لیگی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے۔سابق چیئرمین یوسی220 میاں عامرشوکت کے گھر پولیس کی جانب سے چھاپہ مارا گیا ۔اہلکار سول کپڑوں میں آئے، عامر شوکت کے گھر ریکی کرتے رہے لیکن عامرشوکت گھر پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے گرفتار نہ ہوسکے جبکہ سینئر نائب صدر ن لیگ لاہور قاری حنیف کے گھر پر بھی پولیس کی آمد ہوئی جس پر چھاپے کی ویڈیو بنانے پر پولیس اہلکار واپس چلے گئے-پولیس نے قاری حنیف  کے بیٹے سے والد کے متعلق پوچھا جس پر بیٹے نے پولیس سے وارنٹ دکھانے کا مطالبہ کر دیا کہا  پہلے وارنٹ دکھائیں پھر آپ کو معلومات دیں گے اور بیٹا ویڈیو بنانے لگا جس پر پولیس گھر سے واپس نکل گئی

مزیدخبریں