ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم کے وژن کی تکمیل کیلئے ڈی جی ایل ڈی اے متحرک

وزیر اعظم کے وژن کی تکمیل کیلئے ڈی جی ایل ڈی اے متحرک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب : ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ کی زیر صدارت اجلاس ، ون ونڈو سیل کی کارکردگی اور شہریوں کو درپیش مشکلات کا جائز ہ لیا۔

 
ڈی جی ایل ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس  میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل فارقلیط میر ، رانا ٹکا خان اور عثمان غنی ، چیف ٹاﺅن پلانر طارق محمود اور چیف میٹروپولیٹن پلانر ندیم اختر زیدی سمیت تمام متعلقہ ڈائریکٹرز بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ ون ونڈو سیل پر سروس ڈیلیوری بہتر کی جائے ۔احمد عزیز تارڑ نے کہا کہ تمام ڈائریکٹر زروزانہ 11بجے سے 12بجے تک ون ونڈو سیل پراپنی موجودگی یقینی بنائیں، وزیراعظم پاکستان کے وژن کے مطابق تعمیراتی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کیلئےتمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔

ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے واضح ہدایت کی کہ شہریوں کو درخواستیں دینے کیلئےباربارون ونڈو سیل پر آنے کی زحمت نہ دی جائے اور شہریوں کے کام کم سے کم وقت میں انجام دینے کیلئے طریقہ کارکو آسان بنایا جائے ۔ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے کہا کہ قانون کے اندر رہتے ہوئے شہریوں کو ریلیف دیاجائے،وسائل اور افرادی قوت کی کمی کو آڑے نہ آنے دیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer