پنجاب حکومت کے 2 وزراء کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

15 Oct, 2020 | 02:53 PM

Sughra Afzal

(قذافی بٹ) لاہور میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی آگئی، شہر میں کورونا سے آج 4 افراد جاں بحق، 69 مزید نئے کیس سامنے آگئے، جس کے بعد شہر بھر میں کورونا  متاثرین کی مجموعی تعداد 50 ہزار 753 اور 879 اموات   ہوگئیں۔

پنجاب کے 2 نامور وزراء بھی کورونا کی وبا کا شکار ہوگئے، دونوں وزراء  نے گزشتہ شام طبیعت کی ناسازی پر کورونا ٹیسٹ کروایا، اسلم اقبال نے گزشتہ شام تیز بخار کے باعث سرکاری ہسپتال سے کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا، اسلم اقبال شوکت خانم سے بھی کورونا ٹیسٹ کروایں گے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی گزشتہ روز تک دفتری امور روٹین کے مطابق نبھاتے رہے، گزشتہ شام طبیعت کی ناسازی پر کورونا ٹیسٹ کروایا گیا جو مثبت آگیا، سید حسین جہانیاں گردیزی کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد سے آئسولیشن میں چلے گئے ہیں تاہم وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے کورونا سے صحت یابی تک تمام عوامی سرگرمیاں منسوخ کردیں جبکہ وزیر زراعت حسین جہانیاں گردیزی نے گزشتہ دنوں ان سے ملاقات کرنیوالے تمام احباب کواپنے کورونا ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہےکہ وزیر زراعت نے چند روز قبل وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار کیساتھ ایک تقریب میں بھی شرکت کی تھی جس میں وزیر زراعت حسین جہانیاں گردیزی نے وزیر اعلٰی عثمان بزدار کیساتھ پنجاب سے شعبہ زراعت سے منسلک کسانوں میں سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیے تھے۔

کوروناکی وجہ سے 4شہریوں کی اموات پر کمشنرذوالفقار احمد گھمن نے کہاہے کہ صورتحال آؤٹ آف کنٹرول ہوئی تو شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کے نفاذ کی آپشن استعمال ہوسکتی۔

انہوں نے کوروناکے بڑھتے ہوئے کیسزپر تشویش اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کیسز کے بڑھنے کی بڑی وجہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرناہے۔ اگر شہریوں نے ایس او  پیز  پر عمل درآمد نہ کیا تو سختی کرنا پڑے گی۔

مزیدخبریں