کورونا کیسز میں اضافہ، بڑا لاک ڈاؤن تیار!!

15 Oct, 2020 | 12:35 AM

Read more!

( سٹی 42 ) کورونا کیسز میں بتدریج اضافہ،   ڈپٹی کمشنر لاہور کا تشویش کا اظہار، ڈی سی لاہور کا شہر میں کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرانے والے تعلیمی اداروں اور ریسٹورنٹس کو پندرہ روز کے لیے بند کرنے کا عندیہ دی دیا۔

  شہر میں کورونا وائرس کیسز بڑھنے پر ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مارکیٹس، شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کورونا کا مرکز بن گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے کورونا کیسز میں اضافہ کے بعد سخت فیصلوں کی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ 

ڈپٹی کمشنر لاہور نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے تعلیمی اداروں، ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کو پندرہ روز تک سیل کرنے کا عندیہ بھی دیا تھا۔ 

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے11 مریض جاں بحق ہوئے۔ 223 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی، 101237 کورونا مریضوں میں سے 96989 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ 

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر کے خدشے کے پیش نظر عوام کو مزید احتیاط کرنا ہوگی، مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، لہٰذا احتیاط انتہائی ضروری ہے، کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد جاری رکھا جائے، غیر ضروری طور پر مارکیٹ یا دیگر ہجوم والے مقامات پر جانے سے گریز کیا جائے۔

مزیدخبریں