ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترکش ائیرلائن کا بغیر کورونا ٹیسٹ مسافروں کو پاکستان لانے کا انکشاف

ترکش ائیرلائن کا بغیر کورونا ٹیسٹ مسافروں کو پاکستان لانے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ترکش ائیر لائینز کا کرونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا، ترکش ائیرلائن سے بی کیٹگری ممالک کے مسافروں کو ترکی لاکر بغیر کورونا ٹیسٹ کے پاکستان لانے کی وضاحت طلب کرلی۔ 

ترکش ائیرلائن کا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کا معاملہ سامنے آگیا،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایس اوپیز کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا۔ ترکش ایئرلائن بی کیٹگری ممالک سے متعدد مسافروں کو کونیکٹنگ پروازوں کے ذریعے پاکستان لانے کا انکشاف ہوا ہے۔ بی کیٹگری والے ممالک کے  پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ 

ترکی پاکستان کی اے کیٹگری ملک میں شامل  ہے جس کے مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازم نہیں، ترکش ائیرلائن بی کیٹگری ممالک کے مسافروں کو ترکی لاکر بغیر کورونا ٹیسٹ کے پاکستان پہنچا رہی تھی۔ سی اے اے نے ترکش ایئرلائن سے وضاحت طلب کر لی۔ سی اے اے کے ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ نے ترکش ائیرلائن کے خلاف پینل ریگولیٹری ایکشن لینے کا عند یہ دے دیا ہے۔

دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک سےپاکستان آنےوالےمسافروں کیلئےنئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔کیٹگری اے میں شامل 30 ممالک کوپاکستان آنےکےلیےکورونا رپورٹ سےاستثنی حاصل ہوگا جبکہ کیٹگری بی ممالک کےمسافروں کوسفرسےقبل 96 گھنٹےکےاندراندرکورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer