ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخ رشید نے جناح ایکسپریس میں اکانومی کلاس سروس کا افتتاح کردیا

شیخ رشید نے جناح ایکسپریس میں اکانومی کلاس سروس کا افتتاح کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نےلاہورریلوے اسٹیشن پرجناح ایکسپریس کیساتھ اکانومی کلاس کوچز، فارمیسی اورویٹنگ ہال کا افتتاح کیا، شیخ رشید نے کہا ہے کہ چین کے تعاون سے سات بڑے اسٹیشنز پرفوڈ سٹریٹ اورشاپنگ سنٹرز بنا رہے ہیں۔

سات ماہ قبل چلنےوالی وی وی آئی پی ٹرین ’’ جناح ایکسپریس‘‘ میں اکانومی کلاس سروس کا افتتاح وزیرریلوے شیخ رشید نے کیا، اس موقع پرشیخ رشید نے پلیٹ فارم پرنئے بننے والے ویٹنگ ہالزاورسٹالزکابھی دورہ کیا۔ انہوں نے کہا چین کے تعاون سے سات بڑے اسٹیشنز پرفوڈ سٹریٹ اورشاپنگ سنٹرز بنا رہے ہیں۔

وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے آزادی مارچ  پرمولانا فضل الرحمن کےسرکاری رابطوں کی تصدیق کی، جن کورابطوں کی سمجھ ہے وہ بات کررہے ہیں، مولانا کو بھی فیس سیونگ چاہئیے، نوازشریف تنہا رہ گئے، دو ماہ پاکستانی سیاست کیلئے اہم ہیں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان سے کئی بارکہا کہ چار لوگوں کو جانے دولیکن وہ میری بات نہیں مانتے، ن لیگ میں کچھ اچھے لوگ بھی ہیں، نوازشریف تنہا رہ جائیں گے۔ شیخ رشید احمد نے ریلوے اسٹیشن کے سٹال پرگول گپے کھائے، اسٹیشن پرریسٹورنٹ کا دورہ بھی کیا اور انتظامات بہترکرنے کی ہدایت کی۔    

Shazia Bashir

Content Writer