طلبا کیلئے خوشخبری، حکومت نے ہفتہ کو چھٹی کااعلان کردیا

15 Oct, 2019 | 02:07 PM

Sughra Afzal

(سٹی 42)  پنجاب حکومت  نے حضرت داتا گنج بخشؒ کے 976 ویں سالانہ عرس پر  19 اکتوبر بروز ہفتہ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی حکومت نے  حضرت داتا گنج بخشؒ کے سالانہ عرس مبارک کی مناسبت سے19 اکتوبر کوعام تعطیل کا اعلان کر دیا ، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، 19 اکتوبر کو تمام ضلعی انتظامیہ کے دفاتر اور تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

حضرت علی ہجویریؒ کے سالانہ عرس کے انتظامات کے حوالے سے محکمہ اوقاف کی جانب سےپریس کانفرنس کاانعقاد کیا گیا،صوبائی وزیر پیر سعید الحسن شاہ نے انتظامات سے متعلق آگاہ کیا۔بریفنگ کے مطابق عرس کےموقع پرملک بھر سے 500 سے زائد مشائخ ،علماءکرام اورسجادہ نشینوں کو مدعو کیا گیا ہے، مقابلہ حسن قرات اور حسن تقریر کا باقاعدہ آغاز آج سے کردیا گیا ہے جبکہ سہ روزہ عالمی کانفرنس 16 تا 18 اکتوبر تک ہو گی، اس دوران قومی محفل نعت اور محافل سماع بھی جاری رہیں گی۔

مزیدخبریں