نابینا افراد ایک بار پھرسڑکوں پر نکل آئے

15 Oct, 2019 | 12:09 AM

Arslan Sheikh

( جمال الدین ) سپیشل ایجوکیشن سمیت دیگر محکموں میں ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے نابینا افراد کا مستقلی کیلئے چیئرنگ کراس مال روڈ پر احتجاج اور دھرنا، کہتے ہیں اپریل میں صوبائی وزیر قانون نے ریگولر کر نے کا وعدہ کیا تھا مگر کیا کچھ نہیں ہوا، اب ریگولر کرنے تک دھرنا جاری رہے گا۔

چیئرنگ کراس مال روڈ پر سپیشل ایجوکیشن اور واسا سمیت دیگر اداروں کے نابینا افراد نے احتجاج کیا اور دھرنا دیا۔ صدر نابینا ڈیلی ویجز یونین عمر رشید کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے اپریل میں ریگولر کرنے کا وعدہ کیا تھا جو ابھی تک پورا نہ ہوا،انہوں نے کہا پانچ سال سے ڈیلی ویجز پر کام کر رہے ہیں۔

اے سی سٹی فضل ربی چیمہ نابینا افراد سے مذاکرات کیلئے چیئرنگ کراس پہنچے اور نابینا مظاہرین سے مذاکرات کئے جو ناکام رہے۔ بعد ازاں ڈی سی لاہور اصغر جوئیہ پہنچے، احتجاج کی صورتحال دیکھی اور مذاکرات کئے بغیر واپس لوٹ گئے۔ نابینا افراد کا کہنا ہے وہ وزیراعلیٰ پنجاب کے علاؤہ کسی سے مذاکرات نہیں کریں گے۔

نابینا افراد کا کہنا ہے موجودہ حکومت جب اپوزیشن میں تھی ان کے لوگ ہمارے ساتھ تھے اب ہماری بات نہیں سنتے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اب ریگولر ہونے تک دھرنا جاری رہے گا۔

مزیدخبریں