( ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس میں لاء افسروں کی تقرریوں کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد وحید نے طارق صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار وکیل نےسیکرٹری قانون اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کےتمام لاءافسروں کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کے عہدوں پر تعیناتی تعلیمی اہلیت اور قابلیت پرنہیں کی جاتی،ان عہدوں پر تقرریاں ہمیشہ سیاسی بنیاد پرکی جاتی ہیں،موجودہ لاء افسروں کی تعیناتیاں آئین کی خلاف ورزی ہیں، درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس میں لا ءافسروں کی تقرریوں کو پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کرنے کا حکم دے،عدالتی فیصلے تک ایڈووکیٹ جنرل پنجاب میں لاء افسروں کی تقرریاں کرنے سے روکا جائے۔
عدالت نے درخواستگزار کا موقف سننے کے بعدایڈووکیٹ جنرل پنجاب سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تمام لاء افسروں کی تقرریاں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کرنے کا حکم دیا۔