زینب قتل کیس،عدالت نےہوم سیکرٹری کو نوٹس جاری کردیا

15 Oct, 2018 | 02:40 PM

M .SAJID .KHAN

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو سرعام پھانسی دینے کیلئے دائر متفرق درخواست  کی سماعت پر ہوم سیکرٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل جواب طلب کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار محمد شمیم خان کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے زینب کے والد حاجی امین کی جانب سے دائر متفرق درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار وکیل نے ہوم سیکرٹری، آئی جی اور مجرم عمران کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ کہ مجرم عمران کی تمام اپیلیں مسترد ہوچکی ہیں، مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری ہو چکے ہیں اور اس کوسترہ اکتوبر کو پھانسی ہونی ہے ،درخواست گزار وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے سیکشن 22 کے مجرم کو سر عام پھانسی دی جا سکتی ہے، درخواستگزار نے استدعا کی کہ عدالت مجرم عمران کو سرعام پھانسی کی سزا دینے کا حکم جاری کرے۔

جسٹس سردار محمد شمیم خان نے درخواست گزار وکیل سے استفسار کیا کہ جلد سماعت کی اس متفرق درخواست پر مجرم کو کیسے سرعام پھانسی کا حکم دے سکتے ہیں ، تاہم درخواست گزار وکیل کی استدعا پر عدالت نے ہوم سیکرٹری سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی ۔

مزیدخبریں