انڈیا اور ساؤتھ افریقہ کے ٹی ٹونٹی میچ میں انڈیا کے سنجو سیمسن نے 51 گیندوں سے سینچری بنا لی، ان کے ساتھ ہی 19 ویں اوور کی پہلی گیند پر تلک ورما نے بھی 41 گیندوں سے سو رنز مکمل کر لئے۔
بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے ساڑھے 18 اوورز میں 257 رنز بنائے۔ 19 اوورز مکمل ہونے پر انڈیا کا سکور 270 اور اس کی ایک وکٹ گری تھی۔ تلک ورما 115 اور سنجو سیمسن 101 رنز پر کھیل رہے تھے۔
ٹی ٹونٹی میچ میں دو سو رنز کی غیر معمولی پارٹنر شپ
20 ویں اوور میں تلک ورما اور سنجو سیمسن نے 200 رنز کی بہت غیر معمولی پارٹنر شپ مکمل کی۔مارکو جینسن کے اس آخری اوور میں سنجو نے چھکا اور تلک ورما نے چوکا مارا۔ اوور کے اختتام پر انڈیا کا مجموعہ 287 ہے۔
ابھیشیک شرما 18 گیندوں سے 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔
آج کی تیز رفتار اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے تلک ورما نے 9 چوکے اور 10 چھھکے مارے، سنجو سیمسن نے 6 چوکے اور 9 چھکے مارے۔ ابھیشیک شرما 2 چوکے اور 4 چھکے مار کر گئے اس طرح آج کی اننگز میں تین بیٹرز نے 17 چوکے اور 23 چھکے مارے، صرف باؤنڈریز سے بننے والے رنز 206 ہیں جن کے لئے صرف 40 گیندیں خرچ ہوئیں۔
میچ جوہنسبرگ کے وینڈررز سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔
ساؤتھ افریقہ کی باؤلنگ
آج انڈین بہٹرز کے ہاتھوں ساؤتھ افریقہ کے تمام باؤلرز کی پٹائی ہوتی رہی ۔ سب سے کم پٹائی مارکو جینسن کی ہوئی وہ بھی 10.53 رنز فی اوور کھا کر گئے۔ انہیں چار اوورز میں 42 رنز پڑے۔ سب سے زیادہ پٹائی انڈیل سمیلانے کی ہوئی جنہیں 3 اوورز میں 47 رنز پڑے۔
T20 کی تاریخ میں تیز ترین 100 کس کے پاس ہیں؟
T20 میں تیز ترین سنچری: تیز ترین سنچریوں کی فہرست...
ایسٹونیا کے بلے باز ساحل چوہان نے جون 2024 میں قبرص کے خلاف دو طرفہ سیریز کے میچ میں صرف 27 گیندوں پر 100 رنز بنانے کے بعد T20 کرکٹ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 100 رنز کس نے بنائے؟
ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ (ODI) میں، تیز ترین سنچری جنوبی افریقی بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز کے پاس ہے، جس نے 18 جنوری 2015 کو جوہانسبرگ میں دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کے خلاف صرف 31 گیندوں پر سنچری بنائی، اور اس میں 8 چوکے اور 8 چوکے شامل تھے۔ 16 چھکے۔