منی لانڈرنگ میں ملوث آئی پی پی کا مالک بیرون ملک فرار میں ناکام

15 Nov, 2024 | 09:20 PM

Waseem Azmet

سٹی42: انٹرنیشنل پاور پروڈیوسر کمپنی ( آئی پی پی ) کے مالک کے بیرون ملک فرار  کی کوشش ایف آئی اے  نے ناکام بنا دی۔

منی لانڈرنگ کے سنگین جرم مین زیر تفتیش آئی پی پی سفائر انرجی کا مالک شاہد عبداللہ لاہور ائیر پورٹ سے بیرون ملک جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ ایف آئی اے امیگریشن نےمنی لانڈرنگ میں ملوث  بزنس مین کودبئی جانےسےروک دیا۔ 

  ایف آئی اےحکام نے بتایا کہ ملزم شاہد عبدااللہ سفائرکا نام بلیک لسٹ میں شامل تھا ۔ اس کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ کےتحت انکوائری بھی کی جارہی ہے۔ شاہد عبدااللہ سفائر انرجی آئی پی پی کا مالک ہے،اس کا پاسپورٹ اور دیگر سفری کاغذات امیگریشن حکام نے اپنی تحویل میں لے لی ہیں۔

مزیدخبریں