ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہرنائی میں جامِ شہادت نوش کرنیوالے 2 جوان مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

 ہرنائی میں جامِ شہادت نوش کرنیوالے 2 جوان مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور : ہرنائی میں گزشتہ روز جامِ شہادت نوش کرنے والے 2 جوانوں کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ 

14 نومبر 2024 کو بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشتگردوں کیخلاف بہاردی سے لڑتے ہوئےجام شہادت نوش کرنے والے میجر محمد حسیب (عمر 28 سال ، ساکن ضلع راولپنڈی) اور حوالدار نور احمد(عمر 38 سال، ساکن ضلع بارکھان) کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ 

شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں اعلی عسکری وسول حکام ، فوجی جوانوں، شہدا کے رشتہ داروں اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ 

دفاع وطن میں ہمارے شہداء کی یہ عظیم قربانیاں ہمارے جذبے اور ایمان کو تقویت دیتی ہیں ، پاکستان کی مسلح افواج قوم کی غیر متزلزل حمایت سے دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کرنے کیلئے پر عزم ہیں ۔ 

سورس : آئی ایس پی آر