کینسر کے لیول تھری اور لیول فور مریضوں کا بھی مفت علاج ہوگا،خواجہ سلمان رفیق

15 Nov, 2024 | 08:41 PM

سٹی 42: صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سائٹ کا دورہ کیا ، 
خواجہ سلمان رفیق نے سائٹ پر جاری پیش رفت کا جائزہ لیا ،افسران نے  ماسٹر پلان پر بریفنگ دی ۔ آئی ڈیپ کے افسران، پراجیکٹ ڈائریکٹر، انجینئرز اور متعلقہ کنٹریکٹرز بھی موجود تھے
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ 915بستروں پر مشتمل یہ کینسر ہسپتال دو مراحل میں مکمل ہوگا،کینسر کے لیول تھری اور لیول فور مریضوں کا بھی مفت علاج ہوگا،ویٹنگ ہال اور 24 بیڈز کیساتھ تیمار داروں کے قیام گاہ بھی بنے گی،کینسر ہسپتال کے پہلے فیز کی تکمیل کیلئے 12ماہ کا ہدف دے دیا گیا ،ریڈی ایشین تھراپی، کیمو تھراپی، اینڈوسکوپی اور دیگر سہولتیں میسر ہونگی۔

مزیدخبریں