آمنہ قادرجیل اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کی کوآرڈینیٹر مقرر

15 Nov, 2024 | 08:29 PM

سٹی 42: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے آمنہ قادر کو جیل اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جیل ریفارمز سے متعلق آن لائن اجلاس ہوا،جاری اعلامیہ کے مطابق آج کا اجلاس جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی اور جیل اصلاحات سے متعلق 2 نومبر کی میٹنگ کا فالو اپ ہے،اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم اور انتظامی جج جسٹس شمس محمود مرزا نے شرکت کی،سابق جسٹس شبر رضا رضوی، سینیٹر احد چیمہ اور خدیجہ شاہ نے بھی شرکت کی۔

 چیف جسٹس یحیی آفریدی نے آمنہ قادر کو جیل اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا،اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ  کمیٹی کی کوآرڈینیٹر احد چیمہ اور خدیجہ شاہ کے ہمراہ پنجاب کی جیلوں کا دورہ کرکے جامع رپورٹ مرتب کریں،جیل اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کی لاہور ہائیکورٹ ،لا اینڈ جسٹس کمیشن ،پولیس اور جیل ڈیپارٹمنٹس معاونت کریں، فوجداری نظام انصاف کی بہتری کیلئے تمام متعلقہ ادارے اپنی تجاویز پیش کریں،جیل اصلاحات ذیلی کمیٹی رپورٹ مکمل کرکے جسٹس شبر رضا رضوی سے شیئر کرے جو آئندہ کمیٹی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

مزیدخبریں