جمعہ، 15 نومبر کو، انڈین پریمئیر لیگ کی گورننگ باڈی نے انڈین پریمیئر لیگ IPL 2025 کے کھلاڑیوں کی نیلامی کیلئے فہرست کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ 24 اور 25 نومبر کو جدہ، سعودی عرب میں ہونے والی آئی پی ایل نیلامی 2025 میں شامل ہونے کے لئے کل 574 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ ان میں سے 204 کھلاڑیوں کو ٹیمیں خریدیں گی۔
اصل میں، کل 1574 کھلاڑیوں نے آئی پی ایل نیلامی 2025 کے لیے رجسٹر کیا تھا، جن میں سے 1,165 ہندوستانی تھے، اور 409 کرکٹ کھیلنے والے دیگر ممالک سے تھے۔ فہرست میں 320 کیپڈ کھلاڑی، 1,224 اَن کیپڈ کھلاڑی، اور ایسوسی ایٹ نیشنز کے 30 کھلاڑی شامل ہیں۔اب ان میں سے 574 کو آئی پی ایل کی ٹیمیوں کے سامنے نیلامی کیلئے پیش کیا جائے گا۔
اب نیلامی میں جو 574 کھلاڑی شامل ہوں گے ان میں سے 366 ہندوستانی، 208 غیر ملکی کھلاڑی، اور ایسوسی ایشن ممالک کے 3 کھلاڑی ہیں۔ 366 انڈین کھلاڑیوں میں سے 318 ان کیپڈ کھلاڑی اور 12 غیر ملکی کھلاڑی ان کیپڈ ہیں۔
اگرچہ نیلامی میں 574 کھلاڑی شامل ہوں گے، لیکن صرف 204 ہی فروخت ہوسکتے ہیں کیونکہ 10 ٹیموں کے پاس صرف 204 سلاٹس کھلے ہیں، جن میں بیرون ملک کھلاڑیوں کے لیے 70 سلاٹس شامل ہیں۔
آئی پی ایل 2025 کے لئے چوبیس اور پچیس نومبر کو ہونے والی نیلامی میں 2 کروڑ روپے سب سے زیادہ ریزرو قیمت ہے جس میں 81 کھلاڑی شامل ہیں۔
نیلامی میں جوز بٹلر، شریاس آئر، رشبھ پنت، کگیسو ربادا، ارشدیپ سنگھ اور مچل اسٹارک اور محمد سراج "مارکی سیٹ ٹو " میں ہوں گے جبکہ "مارکی سیٹ 1" میں یوزویندر چہل، لیام لیونگسٹون، ڈیوڈ ملر، کے ایل راہول، محمد شامی اور مارکی سیٹ 2 میں شامل ہیں۔
میگا نیلامی اتوار، 24 نومبر 2024 کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12:30 بجے شروع ہوگی۔ محدود اور اَن کیپڈ کھلاڑیوں کے مکمل بریک ڈاؤن ان کی ریزرو قیمت کے ساتھ یہ ہیں۔
آئی پی ایل 2025 کی نیلامی کیلئے شارٹ لسٹ کئے گئے کھلاڑیوں کی مکمل فہرست اس لنک پر دیکھیئے۔