ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک کروڑ سے زائد کی واردات،جعلی ایف بی آر اور اصلی پولیس اہلکار ملوث

ایک کروڑ سے زائد کی واردات،جعلی ایف بی آر اور اصلی پولیس اہلکار ملوث
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک :ایک کروڑ سے زائد کی واردات ہوئی جس میں جعلی ایف بی آر اور اصلی پولیس اہلکار ملوث نکلے ، واردات کا مقدمہ تاجر کی مدعیت میں درج کرلیا گیا 

 ایف آئی آر کے مطابق لاہور میں ایک کروڑ سے زائد کی واردات  میں جعلی ایف بی آر اور اصلی پولیس اہلکاروں نے اشیائے خورونوش کا ٹرک روکا،نوسربازوں نے تھانہ ساندہ لیجاکر 90لاکھ روپے مالیت کا سامان لوٹ لیا،پولیس اہلکاروں نے تاجر نذیر سے 14لاکھ رشوت وصول کی اے ایس آئی ماجد جہانگیر ،جعلی ایف بی آر انسپکٹر قیصر جوئیہ سمیت 5افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ مقدمہ میں اغوا ،حبس بے جا اور اختیارات سے تجاوز کی دفعات شامل کی گئیں ،تاجر نذیر کے ساتھ واردات 31اکتوبر کو ہوئی ،ساندہ تھانہ کے اے ایس آئی اور جعلی ایف بی آر ٹیم نے واردات کی ، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو شامل تفتیش کرلیا گیا ہے ۔